امن دشمن عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا، میر ضیاء لانگو

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں تعمیراتی کام میں مصروف بے گناہ اور نہتے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

معصوم اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی سفاکیت، بزدلی اور انسانیت دشمن فعل کا کھلا ثبوت ہے۔وزیر داخلہ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث امن دشمن عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ میر ضیا اللہ لانگو نے واضح کیا کہ بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

اور ایسی کارروائیاں بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے بلند حوصلوں کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے واضح کیا کہ بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسی کارروائیاں بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے بلند حوصلوں کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.