عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ، پٹرولیم لیوی ختم کی جائے’حافظ نعیم الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، پٹرولیم لیوی، ناجائز ٹیکسوں اور آئی پی پیز کے بوجھ تلے دبے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، حکومت نے فوری طور پر عوام کو ریلیف نہ دیا تو جماعت اسلامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال، سڑکوں کی بندش اور اسلام آباد مارچ سمیت ہر آپشن استعمال کرے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے باہر جاری دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک گیر دھرنے دسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں اور چاروں صوبوں میں عوام کی شرکت مسلسل بڑھ رہی ہے۔قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری رسل خان بابر، امیر لاہور ضیا الدین انصاری، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ منظم اور پُرامن احتجاج عوامی حقوق کی جدوجہد ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 13 ربیع الاول کو ملک گیر ہڑتال کی تاریخ دی جائے گی جبکہ عید میلاد النبیؐ کی تقریبات بھی دھرنوں کے مقامات پر منائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور نظام چلانے والے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور عوام پر مسلسل نئے بوجھ ڈالے جا رہے ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.