اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد نومولود بچوں کی اموات نے والدین کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ واقعے میں 15 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کے بعد ہسپتال میں کہرام مچ گیا، جبکہ متاثرہ خاندان اپنے بچوں کے حوالے سے شدید اضطراب اور غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
ایک غمزدہ ماں ہسپتال میں دہائیاں دیتی رہی اور اپنے بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہی۔ ماں کا کہنا تھا کہ “جاں میں نہیں جارہی، مجھے میرا بچہ دو، جب تک میرا بچہ نہیں دیتے، یہاں سے نہیں اٹھوں گی۔”
متاثرہ خاتون نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ بچوں کے ساتھ کیا ہوا، آیا انہیں منتقل کیا گیا یا کسی اور مقام پر لے جایا گیا۔ والدین نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، جاں بحق بچوں کی درست شناخت اور تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں اور غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واقعے کے بعد ہسپتال میں موجود دیگر والدین بھی شدید پریشانی اور خوف کا شکار ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تصدیق اور بچوں کے بارے میں واضح معلومات کے منتظر ہیں