اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مستونگ کے علاقے دشت میں سبی روڈ پر درخشان ناکے کے قریب موٹرسائیکل پر نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ دھماکے کے بعد سڑک پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
حکام کے مطابق شواہد اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دھماکے کے محرکات اور ذمہ داروں سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔