اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام ہوگئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم
110رنز پر ڈھیر ہوگئی
لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور انگلش ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کا رضوان اور سلمان علی آغا کو ٹیم میں برقرار رکھنے اور سعود شکیل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اورپہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآوٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے۔
اذان اویس 46 اور سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان پر 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔