اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔راکھی ساونت نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی، جس کی ویڈیوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
اداکارہ کی عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ میں جائے نماز باٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت جائے نماز خرید رہی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ میں موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ سے دعا بھی مانگی ہے۔