اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے معاملے پر حکومت نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں سے کمیٹی میں نمائندگی کے لیے ارکان کے نام طلب کر لیے ہیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام جماعتوں سے نام موصول ہونے کے بعد مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ کمیٹی میں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے گزشتہ جمعہ کو سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کی تھی
جس کے بعد اب کمیٹی کی تشکیل کے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی کمیٹی کی تشکیل مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سانحہ پمز سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اپنی تحقیقات کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔