مکہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس ، دفاع سمیت مختلف شعبوں تک اس تعاون کو توسیع دینے کا فیصلہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ نے دفاعی تعاون کومضبوط بنانے اور مختلف شعبوں تک اس تعاون کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے اورطے پایا ہے کہ اس کا نام مکہ دفاعی اتحادہوگا،اس کا سیکرٹریٹ ریاض میں ہوگا
اور پاکستان اس کا پہلا سیکرٹری جنرل ہوگا۔ ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں، ہم نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے، ہم تینوں ممالک کا اتحاد عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔ مکہ معاہدہ نیٹو کی تکمیل کرتا ہے،ہماری شرائط پر دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں دیگر ممالک کی شمولیت کے روڈ میپ پر کام کررہے ہیں۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا جس میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کی قیادت نے دفاعی معاملات پر غور و خوض کیا۔ترکیہ کی میزبانی میں اس اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.