ملک کو درپیش بحرانوں کا واحد حل آئین کی بالادستی میں ہے ،مولانا فضل الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور آئینی بحرانوں کا واحد حل آئین کی بالادستی، حقیقی جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی مسائل کا عملی حل ہے، ریاستی اور حکومتی امور آئینی حدود کے اندر چلائے بغیر ملک میں پائیدار سیاسی استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔

وہ سندھ کے دورے کے جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں منعقدہ جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ اور امن عالم اجتماع 2027 کی منتظمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے امن عالم اجتماع 2027 کی تیاریوں، انتظامی امور اور مختلف منتظمہ کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

 

، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات، مہنگائی، بے روزگاری، عوامی پریشانیاں، امن و امان کی خراب صورتحال اور سیاسی عدم استحکام سنگین مسائل ہیں جن پر فوری اور سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے

آئین و قانون کی حکمرانی یقینی بنائے بغیر نہ پائیدار سیاسی استحکام ممکن ہے اور نہ ہی حقیقی جمہوریت قائم ہوسکتی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور تمام ریاستی و حکومتی امور کو آئینی دائرہ کار میں چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے

 

، جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں کو آئین کے مطابق اختیارات اور اپنے وسائل میں جائز و منصفانہ حصہ ملنا چاہیے وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور وسائل کی تقسیم کے معاملات کو باہمی اعتماد، آئینی تقاضوں اور قومی مفاد کے مطابق حل کرنا ہوگا

سندھ سمیت تمام صوبوں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے محض اعلانات کافی نہیں بلکہ عملی، منصفانہ اور موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی صوبوں کے وسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ضروریات سے متعلق فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جانا چاہیے

 

، مولانا فضل الرحمن نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور روزمرہ ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.