امریکا کی ایران پر بمباری 12 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، ایران کے مختلف شہروں اہواز، چابہار، قشم اور بندر عباس کے علاقوں پر حملے میں 12 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے خورستان میں 7، ایرانی جزیرے سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے، آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے، امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔امریکی فوج کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔دریں اثناء امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا ہے

امریکی افواج نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاعی تنصیبات، ریڈار نظام، بحری اثاثے، فوجی تنصیبات، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیتیں اور مواصلاتی مراکز شامل ہیں جبکہ امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا نے اور متعدد امریکی فوجیوں کو ہلاک ،کئی ہیلی کاپٹر وڈرونز تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.