کرغز ستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، شہباز شریف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان اور کرغزستان نے تجارت موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور آئی ٹی سمیت متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورجمہوریہ کرغز کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، دوطرفہ تجارت کو 2ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ بدھ کو وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

صدارتی محل پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، وزیرِ اعظم کو کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔کرغز صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ارکان سے تعارف کرایا، وزیرِ اعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

بعد ازاں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژا پاروف بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدہ جبکہ تعلیم کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان منشیات، نشہ آور اشیا اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.