اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ 27ستمبر کا مارچ پرامن ہوگا اور یہ صرف انصاف مارچ ہوگا، تمام اپوزیشن جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے اس میں نہ تو انتشار ہوگا اور نہ سرکاری وسائل استعمال ہوں گے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے آزمائشی طور پر نہیں بننے چاہئیں، صوبوں کے حوالے سے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ایسے اقدامات نہیں ہوں جس سے وفاق کو نقصان پہنچے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبوں کے حوالے سے جو بیان دیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہماری کور کمیٹی اور پولیٹکل کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں، پاکستان کا بیانیہ یہ ہے دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان اور را ہے ہم یہی کہتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن کو سپورٹ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی بیانات اپنی جگہ رکھیں، ملک کا امن و امان سب سے مقدم ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ میں جو پذیرائی ملی ہے اس سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 27ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا یہ شوقیہ مارچ نہیں ہوگا اس میں انتشار نہیں ہوگا، سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا ہم ثابت کریں گے کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اور تمام جوائنٹ اپوزیشن ہمارے ساتھ 27ستمبر مارچ میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام جمہوری طرز پر تبدیلی چاہتے ہیں
جس میں تمام لوگوں کے حقوق محفوظ ہوں، نئے الیکشن ہوں صلح حدیبیہ کی طرح صلح پاکستان ہونا چاہیے جس میں سب کے حقوق محفوظ ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہوں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اب سیاسی تنا اور تقسیم سے بیزار ہوچکے ہیں، صوبے آزمائشی طور پر نہیں بننا چاہییں،امریکا میں 150سال سے 52اسٹیٹ ہیں مگر 5گنا آبادی بڑھی ہے، بھارت میں اتر پردیش میں 25کروڑ آبادی ہے، پورے پاکستان کی آبادی سے زیادہ ہیں۔