انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اذان اویس 29، شان مسعود 15 رنز کیساتھ کریز پر موجود، صائم ایوب پھر سے ناکام

 

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک، ڈان لارنس اور جمی اسمتھ اوررابنسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 320 رنز کی برتری حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنالیے جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے دوسرے روز ڈین لارینس اور ہیری بروک نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی سیشن میں برتری 100 رنز سے زائد تک پہنچائی اور 453 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

پاکستان کی جانب سے سبقت برابر کرنے کیلیے شروع کی جانے والی دوسری اننگز میں بھی اوپنر صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد عبد اللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ دونوں کھلاڑیوں کو رابنسن نے آؤٹ کیا اور میڈان اوور کروایا۔

 

انگلینڈ کی ٹیم مجموعی طور پر 453 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 75، جیمز اسمتھ 69، لارنس 65 اور رابنسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جبکہ پاکستانی بولر انگلش بلے بازوں کے آگے بے بس نظر آئے۔

 

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے چار، محمد عمران نے دو، محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ صائم ایوب کوئی کھاتہ نہ کھول سکے۔

 

دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 229 رنز پر گری جب ہیری بروک 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.