اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی ائی گوہرعلی خان نے سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ائینی عدالت کے عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہونے والی سماعت بارے ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے اور وفاقی ائینی عدالت نے وقت سے پہلے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اور حکم نامہ جاری کر کے مداخلت کی کوشش کی ہے
اور اس حوالے سے سپریم کورٹ اگر عمران خان کی صحت بار حکم جاری کر دیتے تو کیا ہو جاتا انہوں نے کہا کہ اب بھی سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے اور اس پر عمل درامد ہونا چاہیے انہوں نے 27 ستمبر 2026 کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سارے لانگ مارچ کی قیادت جو ہے وہ اس کی تیاریاں وزیراعلی کے پی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے وہی یہ سارا کچھ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ خان صاحب کا حکم تھا اس لیے وہ اس سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا ہے کہ سٹریٹ موومنٹ بہت اچھی جا رہی ہے اور وزیراعلی کے پی کے کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے انہیں کراچی میں بھی اور پھر اب لاہور میں بھی کافی لوگوں نے سراہا ہے اور معاملات کافی اگے اچھے انداز سے بڑھ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوشش تو یہی ہونی چاہیے کہ ہمیں دراڑ نہ ہو اگر دراڑ ہو گئی تو اس کا نقصان جو ہے وہ قوم کو بھگتنا پڑے گا اس لیے ان معاملات میں جو ہے وہ ملک کو دیکھنا چاہیے اور کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اس کا خیال رکھنا چاہیے۔