اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم پرامن ہیں ایک گملہ تک نہیں توڑا، ہمیں اکٹھے ہو کر جدوجہد کرنے کا حق آئین دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر جنگ نہیں، اخلاقی وجود کے اظہار کا دن ہے۔ میاں محمود الرشید کی معمر اہلیہ کو گھر میں اٹھا کر زمین پر پھینکا گیا
ہمارے ورکرز سے زیادتی کا جوابدہ کون ہے۔ ہم نے شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت اسیران کوٹ لکھپت کا مقدمہ لڑنا ہے۔ پاکستانی پرامن طریقے سے باہر آ جائیں، 27 کو آئین اور قانون کا مقدمہ لڑیں۔سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے، آج یہی توقع تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔ عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونا توہین عدالت ہے۔
آج جنہیں توہین عدالت میں بلایا گیا ان میں سے کوئی نہیں آیا، توہین عدالت کے مرتکب افراد کو جیل میں جانا چاہیے تھا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر مقدمات کو ایک عدالت سے دوسری عدالت بھیجتے رہو گے تو یہ انصاف نہیں ہے۔ شہر بھر میں کنٹینر ہی کنٹینر ہیں، شہر تو حکومت نے بند کر دیے ہیں۔ 180 سیٹیں جیتنے والا جیل میں ہے۔ کیا پھر سے بھٹو اور بے نظیر شہید کی طرح ہی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔