اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں
جبکہ قوم بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مثر کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں۔