اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی اسلام آباد آئےگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد کوئی دھاوا نہیں بولا جاسکتا، اگرکوئی اسلام آباد آئےگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ سےدرخواست کروں گا اپنےشہرمیں احتجاج کریں، کسی شہرکوبند یا کسی صوبے پر جا کرحملہ نہیں ہو سکتا، ایک طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔