ایران اب اس مرحلے میں ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں،قالیباف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران طاقت کا جواب طاقت سے دے گا، ایران اس مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ایرانی میزائل کسی بھی ملک کے کسی بھی مقام کو بغیر رکاوٹ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے دشمن کو ہر محاذ پر بے بس کر دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی طاقت ایران پر مسلط نہیں کرسکتے، ایران امریکی دباؤ کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے، معاشی، عسکری و سفارتی دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

 

ایرانی اسپیکر کے مطابق ایران موجودہ ہائبرڈ جنگ کے دوران کبھی نہیں جھکے گا اور نہ ہی اس جنگ کو ملک کو مفلوج کرنے کی اجازت دے گا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.