عمران خان نے لانگ مارچ کا اختیار سہیل آفریدی کو دیا ہے، جوبھی فیصلہ ہوگا اعلان وزیراعلیٰ کریں گے: بیرسٹر گوہر
اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ اپوزیشن لیڈرز کو ملاقات کرکے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا ہے، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اورپارٹی کی حکمت عملی زیربحث آئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کا اختیار وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔
بیرسٹرگوہر بولے لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہے، لانگ مارچ سے متعلق جوبھی فیصلہ ہوگا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اعلان کریں گے۔