مکہ دفاعی معاہدے میں اہم پیش رفت، سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام اور سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق منگل کو ریاض میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری آمدورفت کی آزادی اور تحفظ کی اہمیت اجاگر کی گئی۔اجلاس کے شرکا نے آبنائے ہرمز میں حالات کو 28فروری سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جبکہ بحری جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔

کابینہ نے مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جس کے ساتھ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔اجلاس میں سمندری راستوں کے تحفظ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور کو اہمیت دی گئی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.