گورنر راج لگاکر آپ وفاق کو مشکلات میں ڈالیں گے: بیرسٹر گوہر کا حکومت کو پیغام

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کو پیٖغام دیا کہ اگر گورنر راج لگایا تو آپ وفاق کو مشکلات میں ڈالیں گے، آج پی ٹی آئی قیادت نے اپنےمطالبات کو اپوزیشن قائدین کے سامنے رکھ دیا ہے، جو پی ٹی آئی کے مطالبات ہیں وہ اپوزیشن قائدین کو بتا دیے ہیں، ہم نے اپنے مطالبات اپوزیشن قائدین کو بتائے اب ان سے مذاکرات ہونگے، علامہ ناصرعباس نے واضح کردیا کہ اب آپ سے پاکستان کے لیے مذاکرت ہوں گے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکومت سے مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں، سنا ہےکہ حکومت مذاکرات کیلئے ہماری طرف کوئی وفد بھیجنا چاہ رہی ہے، اگرکوئی حکومتی وفد مذاکرات کیلیے ہمیں اپروچ کرتا ہے توویلکم کریں گے۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو لانگ مارچ رہےگا، سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہم سب پرامن رہیں گے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.