پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان
اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا فارورڈ بلاک نے بھی سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخوا فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 20سے زائد اراکین کا 29ستمبر کو اجلاس ہوا، جس میں سہیل آفریدی کی حمایت اور لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیراعلی کے انتخاب پر غورکیا گیا،اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی نا اہلی کی صورت میں نیاوزیراعلی پارلیمانی پارٹی منتخب کریگی، وزیراعلی کے انتخاب کافیصلہ صرف صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔اجلاس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اراکین کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا
یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نئیوزیراعلی کے انتخاب میں عمران خان کی بہنوں،مرکزی قائدین کی ہدایات فیصلہ کن نہیں ہوں گی، پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر نیا وزیراعلی منتخب ہوگا۔پی ٹی آئی نے اسلام آباد لانگ مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پہلے خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز 4اکتوبرکوکیاجائیگا،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پہلے صوبے کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان سے روانگی کی تجویز بھی زیرغور ہے، جبکہ قافلے کے روٹ اورحتمی آغاز کے مقام پر پارٹی مشاورت جاری ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کو چند روز تک خیبرپختونخوا میں رکھنے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے، جبکہ کارکنوں کیلئے صوابی یا اٹک پل کے مقام پر ٹینٹ کیمپ لگانے کی تجویز ہے، صوبائی صدر جنید اکبر خان ملاکنڈ سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔پی ٹی آئی نے 4اکتوبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے،جس کا آغاز پہلے 27ستمبر کو ہونا تھا۔