اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر سے وابستہ کامیابی کی توقعات پہلے ہی ہفتے میں پوری نہ ہوسکیں اور فلم نے باکس آفس پر انتہائی کم بزنس کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی امریکا کے 3 ہزار 321 سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’ڈیگر‘ نے ابتدائی ہفتے میں تقریباً 80 لاکھ ڈالر کمائے۔ حتمی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اس رقم میں معمولی تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
فلمی تجزیہ کاروں نے اس فلم سے تقریباً 75 لاکھ ڈالر کے ابتدائی بزنس کی توقع کی تھی، لیکن ٹام کروز جیسے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور معروف ہدایت کار الیخاندرو گونزالیز ایناریٹو کی موجودگی کے باوجود فلم کی کارکردگی حیران کن طور پر کم رہی۔