دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے اور 29 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا۔

 

پہلے سیشن سے واپس آنے کے بعد بغیر کسی اضافے کے رضا اللہ نے سری لنکن بیٹنگ لائن کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ کرڈالا یوں مہمان ٹیم کے 85 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

 

سری لنکن ٹیم کا 97 کے مجموعی اسکور پر 8 واں کھلاڑی محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوا پھر بغیر کسی اضافے اور عامر جمال نے سری لنکن بیٹرز کی لائن پر ایک اور ڈینٹ مارا، پھر 98 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال نے سری لنکن بیٹنگ کا کام ہی تمام کرڈالا۔

 

پاکستان کی جانب سے عامر جمال، محمد عباس اور رضا اللہ 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی، یوں سری لنکا نے 35.3 اوورز کا سامنا کیا۔

 

پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 6 کے مجموعی اسکور پر ثاقب خان نے پہلی وکٹ حاصل کی اس کے بعد صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد محمد عباس نے سری لنکا کو نقصان پہنچایا۔

 

لڑکھڑاتی مہمان ٹیم کو تیسرا نقصان 25 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس نے دیا اس کے بعد بغیر کسی رن کے اضافے کے رضااللہ نے بھی ہاتھ صاف کرلیا، 36 کے مجموعی سکور پر رضا اللہ نے ایک اور وکٹ اپنے نام کی۔

 

سری لنکن بیٹنگ لائن مزید دباؤ کا شکار ہوئی جب 85 کے مجموعی اسکور پر کپتان کوشل مینڈس 32 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔ پہلے سیشن میں 29 اوورز کا کھیلا ہوا۔

 

پاکستان ٹیم بابراعظم کی قیادت میں اذان اویس، محمد طیب عارف، محمد طحہٰ، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری، عامر جمال، رضا اللہ، محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔

 

قومی ٹیم میں عرفات منہاس کی جگہ فاسٹ بولر عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا تھا مگر لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر اختتام ہوا تھا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.