مولانا نے خود گرفتاری دی، آج بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے، ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(اُستمان نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کو خونریزی سے بچانے اور امن و امان کی خاطر بڑے فیصلہ کرتے ہوئے گرفتاری دی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کو 11 گھنٹوں سے زائد ٹھوکر کے مقام پر محصور رکھا گیا، لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا راستہ روکا، مولانا فضل الرحمٰن سرگودھا میں جلسے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

 

اسلم غوری کے مطابق ڈی آئی جی لاہور نے مولانا فضل الرحمٰن کو واپس گھر جانے کا مشورہ دیا جسے انھوں نے مسترد کر دیا، بعد ازاں سی سی پی او لاہور آئے اور انہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات سے آگاہ کیا۔

 

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی عزائم کو بھانپتے ہوئے کارکنوں اور حکومتی ٹکراؤ کے بجائے گرفتاری کو ترجیح دی، قائد جمعیت نے ملک کو تشدد اور انتشار سے بچانے کے لیے اپنی گرفتاری دی۔

 

اسلم غوری نے کہا کہ پارٹی کارکنان 10 گھنٹوں سے ملک بھر کی شاہراہوں پر دھرنا دیے بیٹھے تھے، کارکنان اور عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرر حالات سنگین ہو رہے تھے، اس لیے مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتاری کا فیصلہ کیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.