ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

4 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش اور 3 منشیات فروش سمیت 7 ملزمان گرفتار

8 کلو گٹکا مٹیریل، 355 پڑیاں گٹکا ماوا، 1210 پڑیاں انڈین سفینا، 110 گرام چرس، 10 بیگز دیسی شراب اور موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر (تھانہ ٹھٹہ، گھارو، دہابیجی، گاڑہو اور جھمپیر پولیس) نے کارروائیاں کرکے 4 گٹکا فروش ملزمان عباس ولد محب علی چانگ، منظور ولد ماٹھینو خاصخیلی، اکرم ولد عبدالعزیز میربحر، وزیر علی ولد محمد علی موجھریو کو 1210 پڑیاں انڈین سفینا، 355 پڑیاں گٹکا ماوا، 8 کلو گٹکا مٹیریل، موٹر سائیکل سمیت اور 3 منشیات فروش ملزمان محمد خان ولد فقیر محمد رونجھو، انیس ولد اقبال بٹ اور زوھیب ولد غلام حسین جتوئی کو 110 گرام چرس، 10 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، نارکوٹکس ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.