نوبل انعام کا حق دار ہوں،آٹھ جنگیں ختم کیں، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ ٹرمپ نے عسکری قیادت سے خطاب میں اپنی امن قائم کرنے کی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے آٹھ جنگوں کا خاتمہ کیا ہے اور اس بنیاد پر نوبل انعام کے حق دار ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ انعام انہیں نہیں بلکہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ان کے خلاف کتابیں لکھی ہیں۔

غزہ اور یوکرین میں تنازعات اب بھی جاری ہیں، حالانکہ ان کی انتظامیہ نے ثالثی کی کوششیں کیں۔ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے جنگ بندی کے منصوبے پر اتفاق نہ کیا تو اس کا انجام سنگین ہوگا۔ورجینیا کے شہر کوانٹیکو میں فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کے مطابق کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کو باہمی تعاون کے ذریعے جنگ ختم کرنا ہوگی۔ ان کے بقول “ہم پوتین کا بھرپور مقابلہ کریں گے تاکہ یوکرین کی جنگ ختم کی جا سکے”۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی پالیسی نے گذشتہ چار برسوں کی بدامنی کا خاتمہ کیا، جو دراصل سابق صدر جو بائیڈن کے دور کی طرف اشارہ تھا۔

وزارت دفاع کا نام بدل کر وزارت جنگ رکھنا ان کی آئندہ پالیسی کا حصہ ہے اور انہوں نے امریکی فوج کو ازسرنو مضبوط بنایا ہے۔ٹرمپ کے مطابق کہ امریکہ ہر میدان میں تمام ملکوں سے آگے ہے، بالخصوص چین اور روس کے مقابلے میں آبدوزوں کے شعبے میں بھی آگے ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ چھٹی نسل کے جنگی طیارے کی تیاری کر رہا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.