ون ڈے میں دوسری بار400 پلس کا ہدف عبور، شبمن کی ڈبل سنچری، ویسٹ انڈیز کو شکست

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارت نے دوسرے ون ڈے میں کپتان شبمن گل کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت 406 رنزکا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دے دی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

 

گوہاٹی میں کھیلے گئے ریکارڈ ساز ون ڈے میچ میں میزبان بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنے 3 بیٹرز کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جان کیمبل،کپتان شائی ہوپ اور عامر جانگو نے بالترتیب 101، 104 اور 114 رنز کی اننگز کھیلیں۔

 

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو، رویندرا جدیجا اور گرور برار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پرسدھ کرشنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

جواب میں بھارتی ٹیم نے 406 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر43 اعشاریہ 3 اوورز میں پورا کرلیا۔

 

بھارتی کپتان شمبن گل نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے 133 گیندوں پر 223 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں8 چھکے اور 26 چوکے شامل تھے۔

 

شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا

 

روہت شرما نے بھی شبمن گل کا بھر پور ساتھ دیا اور 75 گیندوں پر 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 255 رنز کی شاندار شراکت قائم کی

 

ان کے علاوہ ویرات کوہلی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ رتوراج گائیکواڑ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف اور جیڈن سیلز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

میچ میں فتح کے ساتھ بھارت جنوبی افریقا کے بعد 400 سے زائد رنزکا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.