اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسحاق ڈار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا عمل جاری رہنا ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جانب سے باہمی رابطوں اور مسلسل سفارتی مشاورت کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی اور اختلافات کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مخلصانہ عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

 

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.