دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں، مولانا واسع

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع، جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ اور صوبائی ترجمان حاجی دلاور خان کاکڑ نے زیارت کراس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن ضیا اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وطن عزیز کے دفاع، امن و سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن ضیا اور دیگر شہدا قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے گی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی رہے گی۔

 

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان غم کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت قابلِ قبول اور برداشت نہیں، امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور ملک میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر دراصل پاکستان کے امن، استحکام اور قومی وحدت کے دشمن ہیں۔

 

ریاستی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلاامتیاز موثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے مکمل نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے اور شہدا کے خون کا حساب لیا جائے۔

 

رہنماں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر موثر، جامع اور مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.