۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے۔
جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے