بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا، دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بلوا نہ کرکے مثبت قدم اٹھایا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈاکے مطابق بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کیلیے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.