خیبر پختونخواہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 10دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11گرج کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران فتن الخوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن 11گرج کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے شاکرو میں مساجد میں ڈیرے جمانے والے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اور ضلع خیبر کے علاقوں دربی خیل اور بٹان میں 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے خلاف متعدد کارروائیاں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد علاقے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنا اور امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جو کہیں درختوں کی آڑ لیے ہوئے ہیں اور کہیں سڑک کنارے موجود ہیں۔ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ چند دہشت گرد ایک عمارت میں نظرآرہے ہیں جہاں بم گرا کر انہیں نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے ہوئے نظر آرہا ہے اور منظم کارروائی کی گئی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.