بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے شہر پشین میں ژوب شاہراہ پر زیارت کراس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.