اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات 3 نومبر کو وزارت خارجہ میں ہوں گے۔
حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس 3 نومبر کو صبح 11 بجے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر وزارت خارجہ میں ہوگا۔
مذاکرات میں عوام کو وسیع ریلیف دینے اور پیٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ لیاقت بلوچ کے مطابق انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ترکی میں ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مذاکراتی اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا اور رہنمائی حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ شامل ہوں گے، جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا مذاکرات میں شریک ہوں گے۔