۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سینیٹر فیصل واوڈا کے مطابق اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا تو وکلاء اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’جیتی ہوئی افواج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں مزید بکواس برداشت نہیں کی جائیگی بلکہ بکواس کرنے والوں کی زبان کو لگام دیا جائے گا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’یہ ذہن کی گندگی ہے۔
بلا وجہ اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی جو سازش ہے اس کو سختی سے روکا جائیگا، پیار کے بدلے ڈبل پیار اور عزت کے بدلے دگنی عزت دی جائے گی، اسی طرح بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا‘۔سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’اشتعال انگیزی کرنے والی اب اس دہراہے پر ہے کہ اْس کی واپسی مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا‘۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اْن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت اب سب اپنی خیر منائیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ نوٹیفکیشن نوٹی فکیشن کرنے والوں کو کہا تھا کہ جلد آ رہا ہے، اب اس کو رول کر کے حلق سے نکالنے کی تیاری کر لیں‘۔ سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہڑا ہْڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کردی جائے گی۔
آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔ فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں، اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلاء نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔ اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا جواز اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں، ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار، عزت کے مطابق ڈبل عزت اور بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے