اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں، کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کر رہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ موجودہ نظام اس حد تک کمزور ہو چکا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ 10سال بعد بھی ملک انہی مسائل میں گھرا رہے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اس کے ذریعے مسائل حل کرنا ممکن نہیں رہا۔وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے جو بھی نتیجہ آئے اسے خوشدلی سے قبول کرنا چاہیے،دھاندلی دھاندلی کے شور والی رسم اب ختم ہونی چاہیے اسی میں سسٹم کی مضبوطی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی واٹر ریسورسز رانا احمد عتیق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر الیکشن میں کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت پر اعتماد کیا ہے اور ووٹ کی طاقت سے اظہار کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)کی عوام دوست اور ترقی وخوشحالی کی پالیسی کے ساتھ ہیں۔پیپلز پارٹی کو اپنی شکست کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے بلکہ دھاندلی کے شور کی رسم ختم کرکے آگے بڑھنے کا سوچنا چاہیے اسی میں سسٹم کی مضبوطی ہے۔انہوں نے کہا لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام آنا چاہیے۔
محسن نقوی کابینہ کی میٹنگ میں کبھی کبھی آتے ہیں ہیں، میں سمجھتا ہوں انہیں یہ بات اسی طرح تقریب میں کرنے کی بجائے کابینہ کے سامنے رکھنی چاہیے تھی جو مناسب طریق کار تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بہت بڑی آفت آئی ہوئی ہے،سب سے زیادہ نقصان بھی ہماری دو تحصیلوں مریدکے اور فیروزوالہ میں ہوا ہے،فصلیں اورگھر تباہ ہوئے ہیں،،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھیں،سیلاب زدہ علاقوں میں راشن،ادویات اورجانوروں کا چارہ پہنچایا جارہا ہے،جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں حکومت سروے کرائے گی جو بھی نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا۔