ایران کے صوبے کرمان شاہ پر امریکی حملے ، 12شہری اور 7 فوجی شہید ہو گئے

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔گزشتہ رات ایران کے مختلف علاقوں پر امریکی فضائی حملوں میں 12شہری اور 7فوجی اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ 70سے زائد افراد زخمی ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی صوبے کرمانشاہ پر امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے 4اہلکارجبکہ لاوان جزیرے پر حملے میں نیم فوجی دستے بسیج کے 3اہلکار شہید ہوئے۔

صوبہ خوزستان میں امریکی میزائل حملوں میں 7افراد شہید اور 8زخمی ہوئے، جبکہ ہرمزگان کے شہر سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں بچے سمیت 5افراد شہید اور 68زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اہواز، چابہار، قشم اور بندر عباس میں بھی دھماکے سنے گئے، جبکہ جیرفت ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

خلیج فارس کے ساحل پر واقع اہم گیس مرکز عسلویہ میں بھی دھماکے ہوئے۔ادھر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں کی نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ریڈار اور میزائل نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایسا راکٹ بنانے کی کوشش کر رہا تھا جو بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے، ہم نے اسے تباہ کیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.