خواجہ آصف، امریکی ناظم الامور ملاقات سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ منگل کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمدآصف سے امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا۔ بین الاقوامی برادری میں ایک ذمہ دار اور مستقبل کے متلاشی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے تعمیری کردار اور بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جانا چاہئے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.