اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ایران سے معاہدہ ہوجائے، ایران کے فیصلے کون کر رہاہے اس حوالے سے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ایران کی معیشت کو مفلوج کر رہا ہے
ایران کے پاس پیسہ اور ایندھن کی کمی ہے،انہوں نے دعوی کیا کہ ایرانی قیادت جنگ کے مقابلے میں معاہدے کی زیادہ خواہش مند ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اور فی بیرل میں تقریبا 10ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے کیونکہ لوگوں کو توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کچھ پیشرفت کی ہے
دیکھتے ہیں کہ مزید پیشرفت ہوسکتی ہے یا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی ہے۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے کوئی ایسی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی ہے جس کے اندر اسے کوئی معاہدہ کرنا ہو، اس سے پہلے کہ واشنگٹن دوبارہ حملے شروع کرے۔