اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔حکومت نے پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کردی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر کو ٹیلی فون کیا جس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جب کہ طارق فضل نے عامر ڈوگر سے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست بھی کی نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
کہ طارق فضل نے کہاکہ اپوزیشن اسپیکر کوپارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کے لیے نام جلد بھجوائے، اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط ہوگی، اس پر عامر ڈوگر نے طارق فضل سے سوال کیا پارلیمانی کمیٹی کی کمپوزیشن کیا ہے، طارق فضل نے بتایا کہ ہر جماعت کی پارلیمانی قوت کو مدنظر رکھا جائے گا ذرائع کے مطابق طارق فضل نے کہا کہ نشستوں کے تناسب سے حکومت کے 15اور اپوزیشن کے 5ایم این اے رکن ہوں گے، عامر ڈوگر نے پوچھا کمیٹی میں انتہائی کم نمائندگی کے ساتھ اپوزیشن کیا کردار ادا کرے گی، 2013میں جوانتخابی اصلاحات کمیٹی تھی اس کی تشکیل کا فارمولا مدنظر رکھا جائے
، پارلیمانی قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو جواب دوں گا لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پہلے ہمارے انتخابات چوری کیے جانے کی تحقیقات کرنی چاہیے ذرائع کے مطابق طارق فضل نے جواب دیا کہ ٹی او آرز کمیٹی نوٹیفکیشن کے بعد مرتب ہوں گے، کھلے دل اور کھلے ذہن سے آگے بڑھیں گے، اپوزیشن جلد نام دے تاکہ اسپیکر کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد کرسکیں۔انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کے لیے مشکل صورت اختیار کرنے لگا، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کمیٹی میں صرف ایک رکن شامل کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔