۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے معاملے پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا، معاملہ پراسیس میں ہے، تاخیر کو ”چائے کی پیالی میں طوفان“ قرار دیا اور کہا کہ یہ معاملہ پراسیس میں ہے اور جلد ٹھنڈا ہو جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی کی وجہ سے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی،چیف آف ڈیفنس فورسز کیساتھ آرمی چیف کا ایک ہی نوٹیفکیشن ہوگا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق وزیراعظم کی سفارش پر صدرمملکت چیف آف ڈیفنس کی تعیناتی کریں گے، قانون کے مطابق جو بھی آرمی چیف ہوں گے وہ بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کام کررہی ہے، چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی میں کوئی ابہام نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج کل ایک بات بہت بار دہرائی جاتی ہے وہ ہے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقاتوں کی ابھی اسلام آباد کی جیل آپریشنل نہیں ہوئی اڈیالہ جیل پنجاب میں ہے اور وہاں بھی ہماری حکومت ہے اس لیے بات ہوتی ہے جیل مینوئل کے تحت ملاقاتیں ہوتی ہیں رول 265 کے تحت ایک ہفتے میں ایک بار ملاقات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کرنے والوں کی تعداد چھ ہو گی ہفتے میں ایک چٹھہ بھی لکھ سکتے ہیں وہ جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے رولز میں واضح لکھا ہے کہ ملاقات میں جو بھی بات ہو گی اس کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سز یافتہ مجرم ہیں قیدی کو بغیر نگرانی کے ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی رول557 کے تحت اگر سپرنٹینڈنٹ اگر قواعد کے مطابق ملاقات نہ سمجھیں وہ اسے ختم کر سکتے ہیں اگر سپرنٹینڈنٹ کو امن وامان، نقص امن، انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے۔ ا عظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جو آج قانون ہے وہ دہائیوں سے موجود ہیایک جج نے ان رولز کو معطل کیا تھا جب میاں نواز شریف جیل میں تھے تو انہیں اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت تھی مگر کوٹ لکھپت میں اجازت نہیں تھی اس وقت کے وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ایک سزا یافتہ مجرم ہو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی وہ سپریم کورٹ میں کیس لے کر گئے اور سپریم کورٹ نے اس حوالہ سے فیصلہ بھی دیا اس فیصلے کے تحت انہیں صدر کے عہدہ سے ہٹایا گیا تھا میاں نواز شریف اور مریم نواز ایک جیل میں ہونے کے باوجود مل نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو وکلا کو ہفتے میں ایک مرتبہ ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت ملی مگر اس کی شرائط تھیں ہم سے باقاعدہ انڈر ٹیکنگ کی گئی تھی ہم نے کبھی ملاقات کے بعد کبھی اس حوالہ سے انٹرویو نہیں دئیے انہوں نے امریکا جا کر عوامی اجتماع میں جیل سے پنکھے اتروانے کی بات کی تھی۔
ایک شخص 190ملین پاؤنڈز کے کیس میں سزا یافتہ ہے یہ شخص فرعون بن کے منہ پہ ہاتھ پھیر کے کہتا تھا کہ میں پنکھے اترواوں گا پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ قیدی سب سے مراعات یافتہ قیدی ہے اس قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں ان کی تینوں بہنیں جیل میں جاتی ہیں اور باہر نکل کے ٹویٹس کرواتی ہیں آج کے بعد جس نے قانون کی خلاف ورزی کی اس کی ملاقات پہ پابندی ہو گی ان کی بہن پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جو اڈیالہ کے باہر امن و امان کا مسئلہ پیدا کرے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ہم بھی جیل جاتے تھے مگر کبھی یہ رویہ نہیں دکھایا، کبھی راستے بند نہیں کیے یہ سب صرف ایک ذات کے لیے لڑ رہے ہیں رپورٹ ہوا ہے کہ سیاسی گفتگو ہوئی ہے، عظمیٰ خان کی ملاقات بند ہے رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقات پر پابندی عائد ہے جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اندر سے پیغام آتا ہے کہ فوج اور فوج کے سربراہ کے خلاف ٹویٹ کرو یہ مایوسی کا شکار ہیں پی ٹی آئی دور میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا ملاقاتوں کا مقصد قانونی بحث، حال احوال پوچھنا ہوتا ہے جیل میں بیٹھ کر آپ ریاست کو گرانے کی بات کرتے ہیں آپ کس ریاست کو گرانے کی بات کرتے ہیں، اس ریاست کو جس نے بھارت کو شکست دی، ایسٹرن اور ویسٹرن بارڈر مضبوط کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ملک کا دفاع کمزور ہو، ملک ڈیفالٹ کرے ہمارے دور میں اکانومی بہتر ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے آپ کا مقصد صرف ”میں، میں، میں“ ہے انا پرستی اور اپنی ذات کے آگے ملک کے مفاد کو قربان کرنا ان کا مقصد ہے ملک ان کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے، ان کا نہ کردار ہے، نہ صاحب ہے نہ آدمی ہے۔
ان کے ذاتی مفاد کی خاطر ملک کے مفاد کو قربان کیا جائے، اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی سب سے پہلے پاکستان ہے۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج این ایف سی کی میٹں گ میں آئے ہیں جو خوش آئند ہے یہ ان کا آئینی حق ہے، یہی ان کا اصل کام ہے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا کہ وہ سڑک سے اٹھ کر کمروں میں آ کر میٹنگز کر رہے ہیں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ جب بلائی جاتی ہے تو وہ اس میں شرکت کر کے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کئی مرتبہ اس آفر کو دوہرایا ہے کہ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج آئے ہیں، ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جس تکلیف دہ بیماری سے میاں نواز شریف اور محترمہ کلثوم نواز گزرے ہیں اسکا مذاق اڑایا گیا اللہ نہ کرے کہ عمران خان بیمار ہوں، میاں نواز شریف کی بیماری کی تصدیق خود پی ٹی آئی رہنماؤں اور آنکھ ڈاکٹرز نے کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی سکیم آف لاء میں کنکرٹلی کا لفظ استعمال ہوا ہے کہ ساتھ ساتھ یہ الگ نہیں ہوگا چیف آف ڈیفنس فورسز کیساتھ آرمی چیف کا ایک ہی نوٹیفکیشن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ ”ایکس“ کا شکریہ کہ وہ فیچر آ گیا ہے کہ کون سا اکاؤنٹ کس ملک سے آپریٹ ہو رہا ہے پی ٹی آئی کے آدھے اکاونٹ انڈیا اور آدھے اکاؤنٹ افغانستان سے چل رہے ہیں اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، ان کے اکاؤنٹ کے ساتھ ملک لکھا ہے کہ کہاں سے یہ اکاؤنٹ چل رہا ہے ملک میں آئین اور قانون موجود ہے ایک سزا یافتہ مجرم جو کرپشن کے کیس میں اندر ہے، کو اجازت نہیں کہ وہ اس طرح کا بیانیہ بنائے