اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں ضرورت اس امر کی منظم سیاسی سسٹم قیادت کرے، غصے سے بپھری عوام خود نکلی تو اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کیا
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں لوگ تیار بیٹھے ہیں 26نومبر کو عوام اور کارکن جوش میں تھے لیکن اب جوش کے ساتھ عوام کو غصہ بھی ہے اگر یہ لوگ باہر نکلے تو ہر معاملہ ہاتھ میں لیں گے ضروری ہے کہ ایک سیاسی نظام ان کی قیادت کرے اور وہ سسٹم سابق چیئرمین ہیں انہوں نے کہا کہ غصے سے بپھری عوام خود نکلی تو اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے ایسے غصے میں نکلی عوام دیگر ممالک کے نتائج آپ کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم کرپٹ ہو چکا ہے کلیپس ہو گیا ہے
سابق چیئرمین کی رہائی کے لئے لوگ باہر نکلنے لئے تیار ہیں میں نے مشورہ دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اس معاملے کو لیڈ کرنا چاہیے اور وہ یہی حل ہے کہ 85فیصد لوگ جو سابق چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں اگر یہ اس پولیٹیکل سسٹم سے نکل کر آگے گئے تو بہت خطرناک نتائج ہوں گے جب ان سے پوچھا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہتی مجھے کچھ پتہ نہیں مجھے جو حالات نظر آ رہے ہیں میں اس کے بارے میں آپ کو بتا دیا ہے۔