سوڈانی باغیوں کا اغوا شدہ بھارتی سے سوال شاہ رخ خان کوجانتے ہو؟

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران ایک بھارتی شہری کو آر ایس ایف کے جنگجوں نے اغوا کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنگجوؤں نے اڑیسہ کے رہائشی آدرش بہیرا کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اہلِ خانہ کو موصول ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دو مسلح سپاہیوں کے درمیان بیٹھا ہے۔

ان میں سے ایک سپاہی اس سے پوچھتا ہے، کیا تم شاہ رخ خان کو جانتے ہو؟ 36 سالہ آدرش بہیرا کو شہر الفاشر سے اغوا کیا گیا، جو بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پور سے تعلق رکھتا ہے۔ خرطوم سے تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے جنوبی دارفور کے دارالحکومت نیالا منتقل کر دیا گیا ہے، جو آر ایس ایف کا گڑھ سمجھا جاتا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.