۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر اتفاقِ رائے کیلئے اسپیکر ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں سے اتفاقِ رائے نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی اپنے اور اتحادی اراکینِ اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں، حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں