۔۔۔اُستمان۔۔۔ بلوچستان خاران نامعلوم مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرکے عمارت کو آگ لگادی اور قاضی کواغواء کرکے فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق خااران میں نامعلوم مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کر کے عمارت کو آگ لگا دی،مسلح افراد نے کارروائی کے دوران ڈیوٹی پرموجود قاضی جان محمد کو اغواء کر لیا اورفرار ہو گئے۔
جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی، آتشزدگی کے باعث کمپلیکس میں موجود عدالتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا۔پولیس نے بتایاکہ قاضی جان محمد کی تلاش کے لیے تمام راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کی نوعیت اور محرکات جاننے کیلئے اعلیٰ حکام نے رپورٹ طلب کر لی ہے