عوام کی جان، مال، عزت اور کاروبار غیر محفوظ ہو چکے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ آج7اگست جمعہ پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری،شاہراہوں پر لوٹ مار، بدامنی، بدعنوانی، بارڈرز کی بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں بلوچستان بھر میں بھی بڑی شاہراہوں پر ہر قسم کا پہیہ جام ہوگا۔

کوئٹہ میں تین مقامات بلیلی کے قریب،میاں غنڈی،تیرہ میل شاہراہ بندکیے جائیں گے۔ٹرانسپورٹرز،ٹرک، بس،مزدا اور دیگر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز، تاجر برادری اور مختلف عوامی حلقوں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں ذمہ داران، کارکنان اور نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ ہدایات جاری کر دی ہیں اور پہیہ جام ہڑتال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں، تنظیمی اجلاسوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ ہڑتال کسی ایک جماعت یا طبقے کی نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں اور نوجوانوں کی مشترکہ پرامن جدوجہد ہے، جس کا مقصد امن کا قیام، بدامنی اور بدعنوانی کا خاتمہ، شاہراہوں پر لوٹ مار کی روک تھام، بارڈرز کی بحالی، پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات کو اجاگر کرنا ہے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بدامنی اور بدعنوانی نے بلوچستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ عوام کی جان، مال، عزت اور کاروبار غیر محفوظ ہو چکے ہیں، جبکہ تجارت سے وابستہ ہزاروں خاندان بارڈرز کی بندش کے باعث شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.