اُستمان نیوز۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردارزادہ صمدخان گورگیج،انجینئر ہادی عسکری،ہادیہ بتول، ملک عیسی خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن، جدوجہد اور عوامی خدمت کے سفر کو ہمیشہ جاری رکھے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ہزارہ ٹان میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاتقریب میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں حاجی غلام جان حسن زئی، عابد خان گورگیج، فوکل پرسن انجینئر میراحمد لانگو، طیب بلوچ نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے ہزارہ ٹان اور کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن مختلف سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کا رخ کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی کارکنوں اورعوام کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہے،اور ہم ہزاراہ ٹان کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وعدوں کو پورا کریں گے اور ہزاراہ ٹان کو بہت جلد بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور ہم اس جدوجہد کو آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاراہ ٹان کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میں اس اعتماد کو انشا اللہ ہمیشہ برقرار رکھونگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہزاراہ ٹان کے لوگوں کے ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں گے اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت عوام اور سیاسی کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے