اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف متوقع ٹاکرے سے قبل بیان جاری کردیا۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران شاہین آفریدی سے اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعات کے بارے میں سوال کیا گیا۔
ان واقعات میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار اور ٹورنامنٹ کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے وصول نہ کرنے کا معاملہ شامل تھا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ سرحد پار کے لوگوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی ہے، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے اور ہماری توجہ اسی پر ہے، ہم میدان میں ہی جواب دینے کی کوشش کریں گے