اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے دو ایس ایچ اوز سمیت تمام پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے اس بزدلانہ حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔
وزیرِ اعظم نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن دشمن دہشتگردوں کے مکمل سدِباب تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔بلوچستان میں ہنہ اوڑک کے دہشت گرد حملے کے بعد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، ہنہ اوڑک حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور دہشت گردی کے خلاف مربوط اور مثر حکمت عملی کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو ہنہ اوڑک میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری، مثر اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، عوام کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مثر رابطے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان کی بریفنگ کو غور سے سنتے ہوئے ہنہ اوڑک حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و امان کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
نہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی اور امن دشمن قوتوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہنہ اوڑک حملے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف، مالی معاونت، نقصانات کے ازالے اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ متاثرین کو امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔گورنر بلوچستان اور وزیراعظم کے درمیان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین رابطوں کو مزید مثر، فعال اور نتیجہ خیز بنانے پر بھی اتفاق ہوا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت فیصلے اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔